مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مقاومتی تنظیم تحریک نجباء کے سیکرٹری جنرل اکرم الکعبی نے کہا ہے کہ اگر ایران سے عراق کے لیے پروازوں کی معطلی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عراقی ہوائی اڈوں پر اس فیصلے کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے لیے دھرنے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی خودمختاری اور اس ملک پر امریکہ کے تسلط کے حوالے سے دوہرا معیار قبول نہیں کیا جائے گا۔ الکعبی نے عراق کی سیاسی جماعتوں کے مؤقف اور ایک مسلمان قوم کے محاصرے کے سامنے تسلیم ہوجانے کو افسوسناک قرار دیا۔
اس سے قبل عراق کے سابق وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بھی کہا تھا کہ ایرانی پروازوں کے لیے عراقی ہوائی اڈے بند کرنا ایک بڑی غلطی اور قومی خودمختاری سے پسپائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ، اتحادی اور دوست ملک کے لیے عراقی ہوائی اڈے بند کرنا ایک بڑی غلطی، قومی خودمختاری سے پسپائی اور قومی مفادات و مستقبل کو قربان کرنے کے مترادف ہے۔
عبدالمہدی نے مزید کہا کہ غلط فیصلے پر اصرار کرنے کے بجائے اس پر نظرثانی کرنا زیادہ بہتر ہے۔
آپ کا تبصرہ